Monday , June 25 2018
Home / دنیا / مساچوسٹس کے مکان سے متعد د نعشیں برآمد

مساچوسٹس کے مکان سے متعد د نعشیں برآمد

ویسٹ بروک نیلڈ (امریکہ) ۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے مساچوسٹس کے ایک مکان میں دو کمسن طلبہ کے بشمول متعدد افراد مردہ پائے گئے۔ مغربی بوسٹن سے 105 کیلو میٹر دور پولیس نے کہا کہ مغربی بروک فیلڈ کے ایک مکان میں گذشتہ روز یہ نعشیں دستیاب ہوئیں۔ کوربوگ ریجنل اسکول ڈسٹرکٹ کے سپرنٹنڈنٹ نے فیس بک پر لکھا کہ انہوں نے مغربی بروک فیلڈ پرائمری اسکول کے طلبہ سے متعلق المیہ سے مطلع کردیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ بریٹ کسٹیگیان نے کہا کہ مقامی برادری کو پولیس یہ دوبارہ یقین دلانا چاہتی ہیکہ خوف و ہراسانی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ اور اسٹاف کو صدمہ سے باہر نکالنے کیلئے جمعہ کو خصوصی کونسلنگ کا اہتمام کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT