مستحقین مایوس نہ ہوں، تمام حقوق ملیں گے

مدہول میں فوڈ سیکورٹی کارڈس کی تقسیم، رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی کا خطاب

مدہول میں فوڈ سیکورٹی کارڈس کی تقسیم، رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی کا خطاب
مد ہول/11 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ حکو مت نے غریب ومستحق افراد کیلئے فوڈ سیکوریٹی کارڈ کی تقسیم کرتے ہوئے صدفیصد مستحقین کو اشیا ء ضروریہ فراہم کر نے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اس بات کااظہار مسٹر جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی مدہول نے دفتر تحصیل مدہول میں فورڈ سیکوریٹی کارڈ تقسیم پر وگرام سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ ہر مستحق کو کارڈس فراہم کئے جائیں گے۔ نئے خاندانوں کو بھی کارڈ س جاری کئے جارہے ہیں کچھ کارڈ س اگر افراد خاندان کو نہ ملے تو و پر یشان ہو نے کی ضرورت نہیں کیو نکہ آفیسرس یا کمپیوٹرس کی غلطی کی وجہ سے فوڈ سیکوریٹی کارڈ رک گئے ہیں لیکن اس کی یکسوئی کیلئے ہمارے کارکنان یا سیاسی قائدین سے ربط پیدا کر تے ہوئے اس کو حل کرلیں انہوں نے کہاکہ اگر کوئی مشکل در پیش ہو ں تو عوام ان سے راست ملاقات کر تے ہوئے اپنے مسائل کی یکسوئی کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ حکو مت نے فی کس 6 کیلو چاول فراہم کر تے ہوئے کو ٹھے میں زبر دست اضافہ کیا ہے تا کہ غریب مستحقین کو ان کا حق ملے انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ مدہول میں جلال صاحب تالاب کی مر مت کیلئے بجٹ منظور کیا گیا ہے اس کی مر مت کر تے ہوئے ذخیرہ آب میں اضافہ کیا جا ئے گا۔اسی طرح مدہول کے مزید تین تا لابوں کیلئے اندورن دو سال میں فنڈس منظورکر تے ہوئے تالا بوں کی مرمت اور گہرائی میں اضافہ کر تے ہوئے ذخیرہ آب میں اضافہ کیاجائے گا تا کہ کسانوں کو فائدہ ہوسکے اور ربیع کی فصل کے علاوہ تا لابوں کے اطراف و اکناف کھیتوں میں دھان کی پیداور اور دیگر اشیا ء کی پیداور کی اضافہ کرنا ہے اس موقع پر لکشمی نر سا گوڑ زیڈ پی ٹی سی مدہول منڈل ، اعجازالدین نا ئب صدر نشین منڈل پر یشد مدہول ، جناب افروز خان سنیئر لیڈر ٹی آر ایس نے اپنے مشتر کہ خطاب میں کہاکہ آسرا اسکیم کے تحت دئے جانے والے وضائف سے کئی مستحقین محروم ہیں جس کی وجہ آدھار کارڈ میں نہ ہو نا یا اس میں غلطیوں کی وجہ سے محروم ہو رہے ہیں لیکن ان غریب مستحقین کو آدھار کارڈ کے علاوہ شناختی کارڈجن میں راشن کارڈ ، ووٹر آئی ڈی کارڈ کو بھی قبول کر تے ہوئے مستحقین کو وضائف جاری کر نے کا مطالبہ کیا مسٹر جی وٹھل ریڈی نے مسائل کی یکسوئی کے بعد عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ مستحقین کو ہر حال میں وضائف اورفورڈ سیکوریٹی کارڈ جاری کر یں اس موقع پر اے نارائن تحصیلدار مدہول ، ظہیر الدین سنیئر اسسٹنٹ تحصیل دفتر مدہول ، نا ئب تحصیلدار ، گو پال رائو ، ایم اے عزیز ، سید خالدمخدوم ، وٹولی سر پنج کے علاوہ سیاسی قائدین موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT