Friday , January 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مستحقین میں ملبوسات اور افطار پیاکیج کی تقسیم

مستحقین میں ملبوسات اور افطار پیاکیج کی تقسیم

کاغذنگر کے مسلم شادی خانہ میں حیدرآباد زکوۃ چیارٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام جناب محمد سہیل انچارج ضلع عادل آباد کی نگرانی میں کم عمر کی بیواؤں میں کپڑے اور افطار پیاکیج کی تقسیم عمل میں آئی ۔ جس کے وہ مستحق تھے ۔ اس ضمن میں ایک جلسہ بصدارت جناب مقبول حسین ریٹائرڈ میونسپل کمشنر اور نائب صدر وقف کمیٹی ضلع عادل آباد منعقد کیا گیا ۔ جناب صد

کاغذنگر کے مسلم شادی خانہ میں حیدرآباد زکوۃ چیارٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام جناب محمد سہیل انچارج ضلع عادل آباد کی نگرانی میں کم عمر کی بیواؤں میں کپڑے اور افطار پیاکیج کی تقسیم عمل میں آئی ۔ جس کے وہ مستحق تھے ۔ اس ضمن میں ایک جلسہ بصدارت جناب مقبول حسین ریٹائرڈ میونسپل کمشنر اور نائب صدر وقف کمیٹی ضلع عادل آباد منعقد کیا گیا ۔ جناب صدام حسین میونسپل وائس چیرمین ، جناب جانی میاں کونسلر ، جناب سردار خان سکریٹری MPJ اور جنابرفیع الزماں رکن جماعت اسلامی ہند مہمانان خصوصی تھے ۔ جناب رفیع الزماں نے حیدرآباد زکوۃ چیارٹیبل ٹرسٹ کی خدمات کا تعارف کرایا ۔ انہوں نے کہا کہ 16 سال قبل جناب غیاث الدین بابو خان نے اس ٹرسٹ کو قائم کیا جس کا مقصد مسلمانوں کی معاشی پسماندگی کو دور کرنا اور تعلیمی میدان میں مسلمانوں کو آگے بڑھانا تھا ۔ مسلم غریب اور مستحق طلباء کو اسکالرشپس فراہم کئے گئے ۔ نہ صرف حیدرآباد بلکہ اضلاع کے ہونہار طلباء کی نشاندہی کرکے ان کی تعلیمی میدان میں مدد کی گئی جس کی وجہ سے انہیں ملازمتیں بھی حاصل ہوئیں ۔ بیواؤں کی مالی امداد کی گئی ۔ دوبارہ گھر بسانے میں انہیں تعاون کیاگ یا ۔اس کے علاوہ اردو میڈیم مدارس میں مذکورہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام دینی تعلیم کا خصوصی انتظام کیاگیا اور اساتذہ کا تقرر ٹرسٹ نے ہی کیا ۔ دیہاتوں کی مسجدوں میں ٹرسٹ کے ذریعہ ہی بوویل کی تنصیب عمل میں آئی ۔ مذکورہ ٹرسٹ کا سب سے بہترین کارنامہ یہ ہے کہ حیدرآباد میں انسٹی ٹیوٹ آف ایکسلینس کا قیام عمل میں آیا جو بین ا لاقوامی سطح کا کالج ہے ۔ تمام اضلاع اور شہر کے ہونہار طلباء اور طالبات کو اس کالج میں داخلہ دیا گیا ۔ جس میں بھی تخفیف کرکے ایک لاکھ اسی ہزار روپئے کے بجائے صرف پندرہ ہزار روپئے سالانہ ہی جارہی ہے ۔ جناب مقبول حسین نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد چیارٹیبل ٹرسٹ کی خدمات قابل ستائش ہے اور ہر صاحب خیر کو اس ٹرسٹ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا چاہئے کیونکہ یہ ٹرسٹ مسلمانوں کی ہمدرد ہے اور ان کی بے لوث خدمات کرتی چلی جارہی ہے ۔ جناب صدام حسین نے کہا کہ مذکورہ ٹرسٹ قوم کی خدمت کو اپنا نصب العین بناچکی ہے ۔ بعد ازاں جناب سردار خان اور جناب اکبر خان نے بھی مخاطب کرکے ٹرسٹ کی خدمات سے واقف کروایا ۔ اس موقع پر 70 غڑیب اور مستحق کم عمر بیواؤں میں کپڑے جس میں ایک عدد ساڑی دو عدد جوڑے ، لڑکوں کیلئے دو عدد جوڑے ، لڑکیوں کیلئے شامل ہیں نیز رمضان کے موقع پر افطار پیاکیج کے نام سے فی کس دس کیلو گہیوں کا آٹا ، دو کیلو چنے کی دال دو کیلو پینڈ کھجور ، مرچ پاؤڈر ، ہلدی پاوڈر اور مغزیات صدر اور مہمانان خصوصی کے ہاتھوں تقسیم کئے گئے ۔ یہاں اس بات کا ذکر کرنا نہایت ضروری ہیکہ کاغذنگر کے غریب اور مستحق بیواؤں کو جناب محمد سہیل انچارج حیدرآباد زکوۃ چیارٹیبل ٹرسٹ کے انچارج ضلع عادل آباد نے اپنی محنت و کاوش سے ڈھونڈکر نکالا اور انہیں مستفید کیا ۔موصوف ضلع عادل آباد کے مختلف مقامات پر پہونچ کر وہ غریب اور مستحق افراد کے بارے میں تحقیق کرتے ہیں اور ٹرسٹ کے ذریعہ ملنے والے سہولیات سے انہیں واقف کرواکر ہمیشہ ان کا تعاون کرتے رہتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT