Monday , August 20 2018
Home / شہر کی خبریں / مستحق افراد کو صرف ایک روپئے میں نل کا کنکشن

مستحق افراد کو صرف ایک روپئے میں نل کا کنکشن

تمام اخراجات آبرسانی بورڈ برداشت کرے گا
حیدرآباد 8 اپریل (سیاست نیوز) خط غربت سے نچلی زندگی بسر کرنے والوں کو حیدرآباد میٹرو واٹر ورکس کی جانب سے صرف ایک روپئے میں نل کنکشن فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس مناسبت سے بستیوں میں واٹر بورڈ کی جانب سے تشہیر کی جارہی ہے۔ اس اسکیم سے صرف ضرورت مند غریب افراد کو فائدہ پہونچانے کے مقصد سے عوام میں شعور بیداری پروگرامس چلائے جارہے ہیں۔ عہدیداران کے مطابق استفادہ کنندگان کی جانب سے کسی بھی طرح کی زائد فیس وصول کئے بغیر جی بی کنٹراکٹرس کے ذریعہ جدید نل کنکشن دیئے جارہے ہیں۔ ایم ڈی دانا کشور نے بتایا کہ ایک نل کنکشن کے لئے ہونے والے اخراجات مثلاً کنکشن کے لئے درکار سامان اور روڈ کٹنگ کی دوبارہ مرمتی کاموں کے اخراجات حیدرآباد میٹرو واٹر ورکس کی جانب سے ہی برداشت کئے جائیں گے۔ انھوں نے کہاکہ درخواست گذار میٹرو واٹر ورکس عہدیداران کو کسی بھی طرح کی رقمی ادائیگی ہرگز نہ کریں اور درخواست گزار اسمارٹ فوٹس کے ذریعہ بھی نل کنکشن کے لئے درخواستیں داخل کرسکتے ہیں اور گھر بیٹھے ضروری کاغذات اپ لوڈ کرتے ہوئے نل کنکشن حاصل کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT