Friday , November 16 2018
Home / ہندوستان / مستعفی ہونے کی پیشکش نہیں کی

مستعفی ہونے کی پیشکش نہیں کی

نئی دہلی ۔ 24 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی مملکتی وزیر خارجہ وی کے سنگھ نے آج رات کہا کہ انہوں نے پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے قومی دن پر ترتیب دیئے گئے استقبالیہ میں شرکت کے بعد ان کی ٹوئٹس پر جاری تنازعہ کے پیش نظر مستعفی ہونے کی پیشکش نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بی جے پی اور حکومت کے ساتھ پابند عہد ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹس پر میڈیا کے ا

نئی دہلی ۔ 24 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی مملکتی وزیر خارجہ وی کے سنگھ نے آج رات کہا کہ انہوں نے پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے قومی دن پر ترتیب دیئے گئے استقبالیہ میں شرکت کے بعد ان کی ٹوئٹس پر جاری تنازعہ کے پیش نظر مستعفی ہونے کی پیشکش نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بی جے پی اور حکومت کے ساتھ پابند عہد ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹس پر میڈیا کے ایک گوشہ پر رائی کا پہاڑ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ وی کے سنگھ نے کہا کہ غیر ضروری تنازعہ کھڑا کیا جارہا ہے اور ان کی قوم پرستی کے بارے میں سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ٹوئٹس میڈیا کے اس گوشہ کیلئے ہی ہیں جنہوں نے میری حکومت کے ارادوں کے بارے میں سوالات کئے اور پاکستان کی سرپرستی میں دہشت گردی کے جواب پر اپنا موقف میں نے واضح کیا ہے۔ ان کا یہ احساس ہے کہ یہ وضاحت کرنا بھی اہم ہے کہ وہ اپنی پارٹی ، حکومت اور بالخصوص اپنے وزیراعظم کے ساتھ پابند عہد ہے۔ وی کے سنگھ نے آج رہائش گاہ کے باہر میڈیا کے روبرو یہ بیان پڑھ کر سنایا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری علحدگی پسندوں کی پاکستان ہائی کمیشن کی تقریب میں شرکت کوئی نئی بات نہیں۔ وہ برسہا برس سے ایسا کرتے آرہے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے مستعفی ہونے کی پیشکش کی ہے، وی کے سنگھ نے کہا کہ انہوں نے ایسی کوئی پیشکش نہیں کی ہے۔ سابق فوجی سربراہ نے کہا کہ پاکستان ہائی کمیشن کی تقریب میں شرکت پروٹوکول تھا اور ماضی میں ہر مملکت وزیر خارجہ نے ایسا کیا ہے اور مستقبل میں بھی ہوتا رہے گا۔ وہ کسی کے سامنے وضاحت کے پابند نہیں۔

TOPPOPULARRECENT