Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / مستفیض ، وارنر نے حیدرآباد کو تیسری جیت دلائی

مستفیض ، وارنر نے حیدرآباد کو تیسری جیت دلائی

سن رائزرس کا پوائنٹس ٹیبل میں تیسرا مقام ۔ ناکام پنجاب کا آخری نمبر
حیدرآباد ، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جارحانہ اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ایک اور تیز ففٹی بنائی جبکہ سن رائزرس حیدرآباد نے اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آئی پی ایل 9 میچ میں آج رات کنگس الیون پنجاب کے مقابل پانچ وکٹ کی اچھی کامیابی درج کرائی۔ یہاں سے قریب اوپل میں راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پہلے بولنگ کا انتخاب کرتے ہوئے میزبان بولرز نے بہت عمدہ کارکردگی کے ذریعے مہمانوں کو اُن کے 20 اوورز میں 143/6 تک محدود رکھا اور پھر درکار ٹارگٹ کو عبور کرتے ہوئے 13 گیندیں قبل 146/5 تک پہنچ گئے۔ وارنر نے 59 رنز 31 گیندوں میں بنائے اور دیگر اوپنر شکھر دھون (45 ) کے ساتھ مل کر میچ جتانے والی 90 کی پارٹنرشپ محض 59 گیندوں میں نبھائی۔ قبل ازیں مستفیض الرحمن (چار اوورز میں 2/9) نے ڈیوڈ ملر کی ٹیم کو بڑے اسکور سے باز رکھا۔ ملر 9 اور گلن مکسویل 1 پر آؤٹ ہوئے۔ مستفیض کو میچ ایوارڈ دیا گیا۔ پوائنٹس ٹیبل میں اب حیدرآباد کا تیسرا، پنجاب کا آخری نمبر ہے۔

TOPPOPULARRECENT