Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مستقبل میں فرقہ پرست جماعتوں کا خاتمہ یعنی

مستقبل میں فرقہ پرست جماعتوں کا خاتمہ یعنی

نظام آباد میں اپوزیشن لیڈر محمد علی شبیر کا صحافیوں سے خطاب
نظام آباد:17؍اکٹوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)قانون ساز کونسل کے اپوزیشن لیڈر محمد علی شبیر آج یہاں قانون ساز کونسل کی رکن آکولہ للیتا کی قیام گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک گیر سطح پر منعقدہ ضمنی انتخابات اور ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے نتائج سے یہ واضح ہوگیا کہ آنے والے دنوں میں فرقہ پرست جماعتوں کا خاتمہ یقینی ہوگا۔ جبکہ شبیر علی نے کہا کہ ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں عوام میں فرقہ پرست جماعتوں کو مسترد کرتے ہوئے سیکولر جماعتوں کو کامیاب بنایا ہے مسلمان اکثریتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے بھی بی جے پی اور شیو سینا کو مسترد کرتے ہوئے سیکولر کانگریس جماعت کو کامیاب بنایا ہے اسی طرح پنجاب میں منعقدہ لوک سبھا کے ضمنی انتخابات میں کانگریس کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کے علاوہ کیرالا میں کانگریس اور سی پی ایم اتحاد کو کامیاب بنایا ہے آئندہ منعقد شدنی عام انتخابات میں بی جے پی اور ریاست میں ٹی آرایس کو اقتدار سے بے دخل کریں گے اور سیکولر جماعت کو کامیاب بنائیں گے ۔ مسٹر شبیر علی نے کہا کہ ریاست میں رشوت خوری میں اضافہ ہوا ہے اپوزیشن کے بجائے برسراقتدار جماعت کے قائدین بھی رشوت خوری کے علاوہ الزامات عائد کررہے ہیں ۔ انہوں نے وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئینوش موٹر کمپنی کے ڈائریکٹر ہوتے ہوئے ریاستی وزیر کی حیثیت سے بھی دو دو عہدہ پر فائزہے یہ کمپنی کے ٹی آر کی کمپنی ہے اور ان کے فرزند کے نام پر بے نامی طور پر کمپنی چلائی جارہی ہے اور کمپنی کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے رہتے ہوئے کابینہ میں برقرار رہنا سراسر غلط ہے ۔ لہذا فوری ڈائریکٹر کے عہدہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ۔ مسٹر شبیر علی نے کہا کہ نظام آباد کی عوام کو مجلس سے توقع وابستہ تھی لیکن مجلسی کارپوریٹرس دھاندلیوں میں ملوث ہے یہاں تک کہ گوبر کو فروخت کرنے واقعات میں بھی ملوث ہے ۔ انہوں نے اسکالرشپ کے فنڈس کی عدم اجرائی کی وجہ سے سینکڑوں طلباء کے مستقبل کو سوالیہ نشان لگا ہوا ہے لہذا فوری اسکالرشپ کی اجرائی کا مطالبہ کیا ۔ 5 کروڑ روپئے کو فوری جاری کرنے کی خواہش کی ۔ اس موقع پر آکولہ للیتاکے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

 

TOPPOPULARRECENT