Saturday , February 23 2019

مستقبل کے کبڈی اسٹارس کیلئے حیدرآباد میں کامیاب ٹرائیلس

حیدرآباد۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ماشل اسپورٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ اور اے کے ایف آئی کی جانب سے مستقبل کے کبڈی ہیرو ز کی ہندوستان بھر میں جو مہم چل رہی ہے، وہ یہاں حیدرآباد اور وشاکھاپٹنم میں دو دن کے بعد اپنی مہم کا اختتام عمل لایا گیا۔ اس دو روزہ مہم کے دوران حیدرآباد اور وشاکھاپٹنم میں 290 اُبھرتے کھلاڑیوں نے شرکت کی اور ان ٹرائیلس کو تین مختلف مراحل میں منعقد کیا گیا ۔ اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کے کوچ جئے ویر شرما اور سرینواس ریڈی کی سرپرستی میں ویوو پرو کبڈی سیزن ۔5 کے دوران جو اہم فیصلے کئے گئے تھے ، اسی کے تحت نوجوان کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ملک گیر مہم کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔ آندھرا پردیش کبڈی اسوسی ایشن کے کوچ جئے ویر شرما بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT