Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مستقر محبوب نگر میں محفل نعتؐ و ذکر مولائے کائناتؓ کے پوسٹر کی رسم اجرائی

مستقر محبوب نگر میں محفل نعتؐ و ذکر مولائے کائناتؓ کے پوسٹر کی رسم اجرائی

محبوب نگر ۔ 7 ۔ جنوری ( فیاکس ) محمد عبدالضمیر متولی درگاہ کے مطابق حضرت سید عبدالقادر مجذوب محبوب نگر میں 9 جنوری کو منعقدہ محفل نعتؐ و ذکر مولائے کائنات کے پوسٹر کی رسم اجرائی عمل میں آئی ۔ اس موقع پر خواجہ قطب الدین بندہ نوازی ، محمد جہانگیر پاشاہ قادری الکاظمی ، محمد جمیل قادری شرفی ، محمد عبداللہ سنی ، محمد قدیر و دیگر موجود تھے ۔ مولوی خواجہ قطب الدین نے کہا کہ نعت کا پڑھنا اور سننا باعث برکت اور دل کی راحت ہے ۔ نعت خوانی صحابہ کی سنت ہے ۔ محمد عبدالضمیر نے نعت خواں حضرات جو مہمانان خصوصی ہے ان کے نام پیش کئے جن میں محمد وسیم رضوی القادری ، محمد رضوان برکاتی ، محمد فہیم رضا قادری ، محمد کاظم رضا قادری ، سید صابر قادری قدیری ، محمد احمد محی الدین نعمت ، محمد قدیر ، سید کلیم اللہ حسینی ، محمد فرید قادری اور شیخ محمد ربانی قادری نعت سنانے کی سعادت حاصل کرینگے ۔ اس میں علمائے اکرام مشائخین اور مساجد کمیٹی صدر و اراکین شرکت کرینگے ۔

TOPPOPULARRECENT