Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / مسجد اقصیٰ بند کردی گئی ، یروشلم میں پرانے شہر کا محاصرہ

مسجد اقصیٰ بند کردی گئی ، یروشلم میں پرانے شہر کا محاصرہ

یروشلم ۔ 15 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اسرائیل کی سیکوریٹی فورسیس نے کل ہوئے حملہ کے بعد یروشلم کے پرانے شہر کے کئی حصوں کا محاصرہ کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کو بند کردیا ۔ تین عرب اسرائیلی حملہ آوروں نے کل قدیم شہر میں اسرائیلی پولیس پر فائرنگ کردی اس کے بعد حرم شریف میں پناہ لی تھی جہاں پولیس نے انہیں گولی مار دی ۔ اس واقعہ کے بعد اسرائیل ۔ فلسطین کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ اسرائیلی حکام نے نماز جمعہ کے لیے مسجد اقصیٰ کو بند کرنے کا غیر معمولی فیصلہ کیا تھا جس پر مسلمانوں اور مقامات مقدسہ کا نگران اردن نے برہمی کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے اشارہ دیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کو اتوار تک بند رکھا جائے گا ۔ انہوں نے مسجد دوبارہ کھولے جانے کے بعد باب الداخلہ پر سیکوریٹی بڑھانے کا اشارہ دیا اور اس فیصلہ پر بھی تنازعہ کھڑا ہوسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT