Wednesday , September 26 2018
Home / عرب دنیا / مسجد اقصیٰ میں مصلیوں پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں مصلیوں پر پابندی

یروشلم ۔ 14 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )اسرائیلی پولیس نے تازہ جھڑپوں کے بعد تشدد کے اندیشوں کے پیش نظر مسجد اقصیٰ تک مسلمانوں کی رسائی پر تحدیدات عائد کردیئے ہیں۔ سکیورٹی اقدامات کے طورپر یروشلم کے ساکن مصلیوں کی عمر کو ملحوظ رکھتے ہوئے داخلہ کی اجازت دی جائے گی ۔ پولیس ترجمان نکی روزن فیلڈ نے کہا کہ صرف ایسے لوگ جن کی عمر 50 سال یا اس سے

یروشلم ۔ 14 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )اسرائیلی پولیس نے تازہ جھڑپوں کے بعد تشدد کے اندیشوں کے پیش نظر مسجد اقصیٰ تک مسلمانوں کی رسائی پر تحدیدات عائد کردیئے ہیں۔ سکیورٹی اقدامات کے طورپر یروشلم کے ساکن مصلیوں کی عمر کو ملحوظ رکھتے ہوئے داخلہ کی اجازت دی جائے گی ۔ پولیس ترجمان نکی روزن فیلڈ نے کہا کہ صرف ایسے لوگ جن کی عمر 50 سال یا اس سے زائد ہو انھیں اور خواتین کو نماز کیلئے مسجد میں جانے کی اجازت رہے گی ۔ انھوں نے کہا کہ امکانی گڑبڑ کے پیش نظر احتیاطی طورپر یہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ یروشلم میں فلسطینی عوام اور اسرائیلی پولیس میں کل جھڑپوں کے بعد 5 افراد کو گرفتار کیا گیاتھا ۔ پولیس نے کہاکہ احتجاجیوں نے سنگباری کی اور شیشے پولیس پر پھینکے جس کا پولیس نے گرینیڈ کے ذریعہ جواب دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ فلسطینی اسلام پسند تحریک حماس کے کارکن احتجاجیوں میں شامل تھے ۔ اس کے علاوہ فوج نے بھی یہودی تعطیلات کے پیش نظر مقبوضہ مغربی کنارے سے اسرائیل تک رسائی پر کئی پابندیاں عائد کیں ۔ فوج نے کہا کہ صرف طبی اور انسانی بنیادوں پر حمل و نقل کی اجازت رہے گی ۔

TOPPOPULARRECENT