Wednesday , January 17 2018
Home / عرب دنیا / مسجد اقصی: اسرائیلی پولیس کی فلسطینی مظاہرین پر چڑھائی

مسجد اقصی: اسرائیلی پولیس کی فلسطینی مظاہرین پر چڑھائی

یروشلم ، 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی پولیس نے پیر کے روز فلسطینی مظاہرین پر اس وقت چڑھائی کر دی جب وہ مسجد اقصی میں یہودیوں کے آنے پر احتجاج کر رہے تھے۔ فلسطینی مظاہرین کا احتجاج نماز فجر کے بعد سامنے آیا۔ شدت پسند یہودی مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصیٰ کے اس حصے میں داخل ہوئے تھے جسے مسلمان اور یہودی دونوں ہی بابر

یروشلم ، 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی پولیس نے پیر کے روز فلسطینی مظاہرین پر اس وقت چڑھائی کر دی جب وہ مسجد اقصی میں یہودیوں کے آنے پر احتجاج کر رہے تھے۔ فلسطینی مظاہرین کا احتجاج نماز فجر کے بعد سامنے آیا۔ شدت پسند یہودی مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصیٰ کے اس حصے میں داخل ہوئے تھے جسے مسلمان اور یہودی دونوں ہی بابرکت سمجھتے ہیں۔ اس سے پہلے چہارشنبہ کو بھی اسی طرح کا تصادم پیش آیا تھا جب یہودی اپنے تہوار سے ایک روز قبل مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے تھے اور فلسطینی مسلمانوں نے اس پر احتجاج کیا تھا۔ یہودی اپنے اس تہوار سے پہلے روایتی طور پر روزہ رکھتے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق ’’مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور آگ لگانے والے بم پھینک کر پولیس کی عارضی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا‘‘۔ جب پولیس نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا تو وہ مسجد اقصیٰ کے اندر چلے گئے۔ اسرائیلی پولیس کو مسجد کے اندر جانے کا حق حاصل نہیں ہے۔ اس جگہ پر اسرائیلی پولیس عام طور پر فلسطینی نمازیوں اور مظاہرین کے خلاف کارروائی کرتی رہتی ہے اور غیرمسلموں کی مسجد اقصیٰ آمد کو پولیس یقینی بناتی ہے۔ تاہم یہودیوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت کی اجازت نہ ہونے کے باوجود جب وہ اس میں داخل ہوتے ہیں تو تصادم کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے۔ پیر کو بھی یہودیوں کیلئے مخصوص مغربی دیوار سے شدت پسند یہودی آگے اس حصے میں چلے گئے جہاں انہیں جانے کی اجازت نہیں ، لیکن پولیس ان کی سر پرستی کرتی ہے۔ اس صورت حال میں فلسطینیوں نے صبح سویرے احتجاج کیا جس کے بعد پولیس نے اُن کے خلاف طاقت کا ستعمال شروع کر دیا۔

TOPPOPULARRECENT