Monday , November 20 2017
Home / Top Stories / مسجد الاقصیٰ میں کئی ہفتوں بعد نماز جمعہ کی ادائیگی

مسجد الاقصیٰ میں کئی ہفتوں بعد نماز جمعہ کی ادائیگی

فلسطینی مصلیوں پر عائد صیہونی پابندی برخاست
بیت المقدس ۔23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی پولیس نے گذشتہ کئی ہفتوں کے بعد پہلی مرتبہ مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصیٰ میں نمازجمعہ کے لئے آنے والے مسلمانوں پر حد عمر کی پابندی ختم کردی ہے۔ ماہ ستمبر کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں اور یہودیوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد مسجد الاقصیٰ میں نماز جمعہ کے لیے آنے والے مردوں پر عمر کی حد کی پابندی لگائی اور ختم کی جاتی رہی ہے۔ اسرائیل نے اب پہلی مرتبہ اسی ماہ کے دوران تشدد کے واقعات کے بعد یہ پابندی ختم کی ہے۔اس اقدام کا مقصد فلسطینیوں کے ساتھ پائی جانے والی کشیدگی کا خاتمہ کرنا ہے۔مقبوضہ بیت المقدس میں تشدد کے حالیہ واقعات کے بعد خاص طور پر سفارتی سطح پر کشیدگی کے خاتمے کے لئے کوششیں کی گئی ہیں۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ آیا حد عمر کی پابندی کا خاتمہ صرف نمازجمعہ کے لئے عارضی طور پر کیا گیا ہے یا باقی اوقات کے دوران بھی مسلمانوں کے قبلہ اوّل میں داخلے پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT