Tuesday , September 18 2018
Home / Top Stories / مسجد الحرام کے کبوتر امن کی علامت بن گئے

مسجد الحرام کے کبوتر امن کی علامت بن گئے

مکہ المکرمہ ، 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مسجد الحرام میں رہنے والے ہزاروں کبوتر دنیا بھر میں امن کی علامت بن گئے'ہر رنگ و نسل کے مسلمان ان کبوتروں سے یکساں عقیدت رکھتے ہیں۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسجد حرام میں ہزاروں کی تعداد میں کبوتر رہتے ہیں جو دنیا بھر سے آنے والے فرزندان اسلام کی موجودگی میں مسجد کے صحن میں اور میناروں کے ارد

مکہ المکرمہ ، 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مسجد الحرام میں رہنے والے ہزاروں کبوتر دنیا بھر میں امن کی علامت بن گئے’ہر رنگ و نسل کے مسلمان ان کبوتروں سے یکساں عقیدت رکھتے ہیں۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسجد حرام میں ہزاروں کی تعداد میں کبوتر رہتے ہیں جو دنیا بھر سے آنے والے فرزندان اسلام کی موجودگی میں مسجد کے صحن میں اور میناروں کے ارد گرد اڑتے رہتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام میں قدم رکھتے ہی عازمین کو وہاں کبوتروں کے جھنڈ دکھائی دیتے ہیں جو ان کے ارد گرد اڑنے لگتے ہیں اور ایسا لگتا ہے جیسے وہ عازمین کے استقبال کیلئے ہی وہاں موجود ہوں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دنیا بھر سے آنے والے فرزندان اسلام کبوتروں کیلئے دانے بھی ساتھ لاتے ہیں یا پھر وہاں ان کے دانے دو، پانچ اور دس ریال فی پیکٹ کے حساب سے خرید کر ان کو ڈالے جاتے ہیں جس سے کبوتروں کو تحفظ کا احساس ہوتا ہے اور ان کو انسانوں سے خوف نہیں رہا۔ یہ کبوتر جھنڈ کی صورت میں خانہ کعبہ کے اردگرد جگہوں پر چکر لگاتے رہتے ہیں اور یہ منظر آنکھوں کو خیرہ کر دینے والا ہوتا ہے۔ بعض عازمین کو ان کبوتروں کا کھایا اور چھوڑا ہوا دانہ رات کے اوقات میں بطور تبرک چنتے ہوئے دیکھا گیا۔عازمین مسجد الحرام میں رہنے والے کبوتروں کی تصاویر بھی بناتے ہیں جو سوشل میڈیا پر دیکھی جاسکتی ہیں جبکہ ان تصاویر کو مختلف نمائشوں اور تصویری مقابلوں میں بھی پیش کیا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT