Friday , December 15 2017
Home / عرب دنیا / مسجد حرام میں متاثرہ افراد کی منتقلی کیلئے 200 سواریاں

مسجد حرام میں متاثرہ افراد کی منتقلی کیلئے 200 سواریاں

ریاض ۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی نگرانی کرنے والی جنرل پریذیڈنسی نے مسجد حرام کی گذرگاہوں اور سیڑھیوں میں متاثرہ افراد کو منتقل کرنے کے لیے 200 نئی سواریاں فراہم کردی ہیں۔ مسجد حرام میں سیفٹی مینجمنٹ کے ڈائریکٹر حمود بن صالح العیادہ نے واضح کیا کہ کم وزن والی یہ گاڑیاں بآسانی نقل و حرکت کی صلاحیت رکھتی ہیں اور ان کو شاہ فہد توسیع اور مسعی میں تقسیم کیا گیا ہے۔ حمود بن صالح نے بتایا کہ سلامتی و حفاظت کی نگرانی کرنے والے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے والے گروپ کی خصوصی تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT