Sunday , February 18 2018
Home / شہر کی خبریں / مسجد عالمگیری خانہ میٹ میں پہلی بار نماز جمعہ کی ادائیگی کا آغاز

مسجد عالمگیری خانہ میٹ میں پہلی بار نماز جمعہ کی ادائیگی کا آغاز

حیدرآباد ۔ 10 ۔ نومبر : ( راست ) : مسجد عالمگیری خانہ میٹ قطب شاہی ہائی ٹیک سٹی میں کافی عرصہ کے بعد مقامی مسلم نوجوان اور خانہ میٹ ویلفیر سوسائٹی اور دکن وقف پروٹکشن سوسائٹی کی کافی جدوجہد کے بعد آج نماز جمعہ ادا کی گئی ۔ جس میں کافی نوجوانوں نے جوش و خروش کے ساتھ نماز جمعہ ادا کی ۔ نماز جمعہ کی ادائیگی سے قبل حافظ محمد عبدالبصیر جائنٹ سکریٹری مذکورہ کمیٹی کے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے مساجد کو آباد کرنے کی مہم میں نوجوانوں کو جڑ جانے کا مطالبہ کیا ۔ اور نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین کی ۔ نماز جمعہ کی امامت حافظ محمد حامد نے کی اور دعاکی ۔ مذکورہ کمیٹی نے نماز جمعہ کے انتظامات ادا کئے ۔ جس میں قابل ذکر صدر خانہ میٹ ویلفیر سوسائٹی ، سید فیروز نائب صدر محمد عبداللہ مشیر علی جنرل سکریٹری شاہ نواز خاں ، جوائنٹ سکریٹری حافظ محمد عبدالبصیر ، خازن سید آصف و دیگر کمیٹی کے ذمہ دار موجود تھے ۔ مذکورہ کمیٹی نے جناب الحاج محمد سلیم چیرمین وقف بورڈ کی جدوجہد کی سراہناکی اور مسجد کو آباد کرنے کے لیے ان کا اور حکومت تلنگانہ و چیف منسٹر کا بھی شکریہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT