Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / مسجد عالمگیر و عیدگاہ گٹلہ بیگم پیٹ کمیٹی میں توسیع

مسجد عالمگیر و عیدگاہ گٹلہ بیگم پیٹ کمیٹی میں توسیع

حیدرآباد ۔ 19۔ اکتوبر (سیاست نیوز) وقف بورڈ نے مسجد عالمگیری و عیدگاہ گٹلہ بیگم پیٹ کی کمیٹی میں توسیع کرتے ہوئے چار نئے ارکان کو نامزد کیا ہے۔ عہدیدار مجاز وقف بورڈ کے احکامات کے مطابق 17 اکتوبر کو چیف اگزیکیٹیو آفیسر نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے ۔ مسجد عالمگیری و عیدگاہ واقع گٹلہ بیگم پیٹ ضلع رنگا ریڈی کی طولیت وقف بورڈ کے تحت ہے اور 98 ایکر 17 گنٹے اراضی سروے نمبر 1 تا 9  کے تحت موجود ہے۔ وقف بورڈ نے 26 نومبر 2013 ء کو صدر اور 6 ارکان پر مشتمل مینجنگ کمیٹی تشکیل دی اور 4 ارکان کی نامزدگی کا وقف بورڈ کو اختیار دیا گیا۔ انسپکٹر آڈیٹر رنگا ریڈی نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے موجودہ کمیٹی میں 4 افراد کی شمولیت کی سفارش کی تاکہ اوقافی جائیداد کا بہتر طورپر تحفظ کیا جاسکے۔ عہدیدار مجاز نے اس رپورٹ کی بنیاد پر محمد ریاض الدین (عارف) ، محمد سلیم احمد ، محمد سراج الدین اور محمد شریف کو کمیٹی میں ارکان کی حیثیت سے نامزد کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT