Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / مسجد قطب شاہی مہدی پٹنم میں فری میڈیکل کیمپ

مسجد قطب شاہی مہدی پٹنم میں فری میڈیکل کیمپ

حیدرآباد ۔ 25 ۔ نومبر : ( راست ) : مسجد قطب شاہی سنتوش نگر مہدی پٹنم میں ہر اتوار بعد نماز فجر فری میڈیکل چیک اپ کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ جس میں بلڈ شوگر ، بی پی ، وزن کے علاوہ دوسری بیماریوں کے علاج کے لیے رہنمائی کی جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ موجودہ حالات ایسے ہیں کہ اکثر لوگ فلیٹس میں رہتے ہیں وہاں پر میتوں کو نہلانے کی جگہ دستیاب نہیں ہوتی ہے کمیٹی مسجد نے مسجد کے صحن میں جگہ کا خاص انتظام کیا ہے ، پردہ ہے ، گرم پانی وغیرہ بھی ہے مہدی پٹنم کے اطراف و اکناف کے بھائی اس سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ ہمارے پاس فریزر کا انتظام بھی ہے ۔ میت کو غسل دینے کے لیے غسال کا انتظام خود کرلینا ہوگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT