Monday , August 20 2018
Home / شہر کی خبریں / مسجد منشی و قبرستان چھتری ناکہ کی بے حرمتی

مسجد منشی و قبرستان چھتری ناکہ کی بے حرمتی

صدر دکن وقف پروٹیکشن سوسائٹی کا دورہ اور مقام کا معائنہ
حیدرآباد۔19ڈسمبر(راست) مسجد منشی وقبرستان چھتری ناکہ کی مسلسل بے حرمتی کے خلاف صدر دکن وقف پروٹکشن سوسائٹی عثمان بن محمد الہاجری کے ہمراہ دیگر قائدین نے ایک روزقبل مذکورہ مقام کا دورہ کیا اور وقف بورڈسے اس ضمن میںنمائندگی بھی کی ۔عثمان بن محمد الہاجری کا کہنا ہے کہ شہر کی بڑھتی آبادیوں کی وجہہ سے شہر وسیع ہورہے ہیںجبکہ قبرستان سکڑتے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اللہ کی خوشنودی کے لئے ہمارے اسلاف نے قیمتی جائیدادوں کو تدفین کے لئے وقف کیاتھامگر ہمارے اپنے ہی چند مفاد پرست لوگو ں کی وجہہ سے نہ صرف قبرستان تباہ ہورہے ہیںبلکہ ان قبرستانوں میںموجود قبور کی بھی بے حرمتی کی جارہی ہے۔ انہو ںنے کہاکہ مسجد منشی اور قبرستان چھتری ناکہ کے قبو ر پر کٹی لکڑی کے پیڑ اور گاڑیوں کا اسکرپ کے علاوہ دوسری چیزیں رکھ دی گئی ہیں جس کی وجہہ سے قبرستان کی شناخت کو بھی خطرہ لاحق ہوگیاہے۔ عثمان الہاجری کا کہنا ہے کہ وقف انتظامیہ کی لاپرواہی اور مقامی لوگوں کی مفاد پرستی کے سبب شہر کے بیچوں بیچ موجود قبرستان تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹی آر ایس قائد راشید شریف‘ کانگریس قائد ساجد شریف‘ وقف کارکن سید سلیم سلطان شاہی‘ محمد صابر حسین او ر دیگر موجود تھے۔ دکن وقف پروٹکشن سوسائٹی کی نمائندگی پر وقف بورڈ حرکت میںآتے ہوئے چیرمن تلنگانہ وقف بورڈ الحاج محمد سلیم کی ہدایت پر ایک ٹیم مسجد منشی وقبرستان پہنچ کر وہا ںکے حالات کا جائزہ لیااور قبورکی مسماری اور بے حرمتی کے علاوہ وقف اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف قانون وقف کے تحت کاروائی کا انتباہ دیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT