Monday , June 25 2018
Home / جرائم و حادثات / مسجد میں جائے نماز نذر آتش، بیگم بازار میں کشیدگی

مسجد میں جائے نماز نذر آتش، بیگم بازار میں کشیدگی

حیدرآباد۔/29اکٹوبر، ( سیاست نیوز) بیگم بازار کے غوث پورہ میں بعض نامعلوم اشرار کی جانب سے ایک مسجد کے جائے نماز نذر آتش کئے جانے کے سبب کشیدگی پھیل گئی۔ یہ مسجد درگاہ حضرت عباداللہ شاہ ؒ کے احاطہ میں واقع ہے۔ جہاں نامعلوم اشرار نے جائے نماز کے علاوہ واٹر کولرکو نذر آتش کردیا ۔ تاہم مقامی افراد آگ دیکھ کر فوراً وہاں پہنچ گئے اور پانی ڈ

حیدرآباد۔/29اکٹوبر، ( سیاست نیوز) بیگم بازار کے غوث پورہ میں بعض نامعلوم اشرار کی جانب سے ایک مسجد کے جائے نماز نذر آتش کئے جانے کے سبب کشیدگی پھیل گئی۔ یہ مسجد درگاہ حضرت عباداللہ شاہ ؒ کے احاطہ میں واقع ہے۔ جہاں نامعلوم اشرار نے جائے نماز کے علاوہ واٹر کولرکو نذر آتش کردیا ۔ تاہم مقامی افراد آگ دیکھ کر فوراً وہاں پہنچ گئے اور پانی ڈال کر آگ بجھادی گئی۔ واقعہ کی اطلاع عام ہوتے ہی عوام کی کثیر تعداد مسجد کے قریب جمع ہوگئی۔ اس دوران پولیس بیگم بازار کے ذمہ داران بھی وہاں پہنچ گئے۔ پولیس کے سینئر عہدیداروں نے اس مقام کا معائنہ کیا اور پولیس پکٹس تعینات کردیئے گئے۔ پولیس نے کہا کہ ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کی جاچکی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT