Sunday , November 19 2017
Home / عرب دنیا / مسجد نبویؐ میں پہلے پاکستانی امام کا تقرر

مسجد نبویؐ میں پہلے پاکستانی امام کا تقرر

مدینہ منورہ۔22 جون (سیاست ڈاٹ کام)خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے امام شیخ محمد بن خلیل القاری کو مسجد نبویؐ کا امام مقرر کرنے کو منظوری دے دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق شیخ محمد بن خلیل القاری 1940 میں آزاد کشمیر کے علاقے مظفر آباد میں پیدا ہوئے۔ شیخ محمد نے دینی تعلیم لاہور کے مختلف مدارس سے حاصل کی اور 1963 میں مکہ مکرمہ منتقل ہو گئے جہاں طویل عرصہ درس و تدریس سے وابستہ رہے جس کے بعد انہوں نے مدینہ میں مستقل طور پر رہائش اختیار کر لی۔ خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان میں نماز تراویح کیلئے شیخ محمد بن خلیل القاری کو امام مقرر کرنے کی منظوری دی۔ جس کے بعد شیخ محمد خلیل القاری مسجد نبویؐ میں امامت کے فرائض سرانجام دینے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT