Wednesday , December 19 2018

مسجد نبوی ؐ توسیعی پراجکٹ ،بڑے پیمانے پر تعمیری کاموں کا آغاز

مدینہ منورہ ۔ 29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) حرم شریف کی توسیع کے پراجکٹ کے ساتھ ساتھ حکومت سعودی عرب نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ؐ کے توسیعی پراجکٹ کا بھی تیزی آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلہ میں مسجد نبوی ؐ کے قریب موجود تاریخی عمارتوں کو ہٹا کر اس جگہ کو مسجد نبوی ؐ کے احاطہ میں لیا جارہا ہے تاکہ روضۂ اقدس پر حاضری دینے والے لاکھوں مسلمانوں کو

مدینہ منورہ ۔ 29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) حرم شریف کی توسیع کے پراجکٹ کے ساتھ ساتھ حکومت سعودی عرب نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ؐ کے توسیعی پراجکٹ کا بھی تیزی آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلہ میں مسجد نبوی ؐ کے قریب موجود تاریخی عمارتوں کو ہٹا کر اس جگہ کو مسجد نبوی ؐ کے احاطہ میں لیا جارہا ہے تاکہ روضۂ اقدس پر حاضری دینے والے لاکھوں مسلمانوں کو نماز اور ذکرواذکار کیلئے زیادہ سے زیادہ جگہ فراہم ہوسکے ۔ مسجد نبوی ؐ کی توسیع کے بعد بیک وقت 10 لاکھ مصلی نماز ادا کریں گے۔ حکومت سعودی عرب نے گنبد خضریٰ سے متصل مسجد نبوی ؐ کی توسیع کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT