Friday , June 22 2018
Home / Top Stories / مسجد نبوی ؐ کی توسیع کا کام تیزی سے مکمل کیا جائے ‘ شاہ سلمان

مسجد نبوی ؐ کی توسیع کا کام تیزی سے مکمل کیا جائے ‘ شاہ سلمان

ریاض4 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) خادم الحرمین الشریفین نے مسجد الحرام کے ساتھ مسجد نبویؐ کی توسیع کے منصوبے پر کام تیزی کے ساتھ جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت الحرمین الشریفین کے توسیعی منصوبوں پر کام جاری رکھنے کے ساتھ پوری دنیا میں مسلمانوں اور اسلام کی خدمت کے منصوبوں پر کام جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ مدی

ریاض4 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) خادم الحرمین الشریفین نے مسجد الحرام کے ساتھ مسجد نبویؐ کی توسیع کے منصوبے پر کام تیزی کے ساتھ جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت الحرمین الشریفین کے توسیعی منصوبوں پر کام جاری رکھنے کے ساتھ پوری دنیا میں مسلمانوں اور اسلام کی خدمت کے منصوبوں پر کام جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ مدینۃ الرسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مکینوں اور زائرین روضہ رسولؐ کی خدمت اور فلاح بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہ عبداللہ نے ان خیالات کا اظہار مسجد نبویؐ کے توسیعی پراجیکٹ پر جاری کام کے سلسلہ میں معلومات حاصل کرنے کے بعد کیا۔ گذشتہ روز معاون وزیر خزانہ محمد بن حمود اور توسیعی منصوبے کے دیگر ذمہ داران نے شاہ سلمان کو مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی توسیع کے حوالے سے اب تک مکمل ہونے والے کام اور جاری کام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔شاہ سلمان کو مسجد نبوی ؐکی توسیع کے علاوہ جامع مسجد قباء کی توسیع، دارالھجرہ پراجیکٹ کے تحت 100 رہائشی اور کمرشل اپارٹمنٹس کی تعمیر کی تکمیل کے سلسلہ میں بھی بریفنگ دی گئی۔خیال رہے کہ مدینہ منورہ میں دارالھجرہ پروجیکٹ کا آغاز سابق فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے دور میں ہوا تھا جسے اب مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ایک لاکھ 20 ہزار افراد کے لیے رہائشی مکانات تعمیر کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ کے لیے سڑکوں کا قیام، زائرین روضہ رسول کے ھجوم کو کنٹرول کرنے اقدامات، توسیع مسجد نبویؐ اور دیگر مقدس مقامات کی توسیع کے دوران متاثر ہونے والے شہریوں کی بحالی اور آباد کاری اور مدینہ منورہ میں بین الاقوامی کانفرنس سینٹر کے قیام جیسے منصوبوں کے بارے میں بھی شاہ سلمان کو تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT