Monday , July 23 2018
Home / شہر کی خبریں / مسجد ٹیک بغدادی نامپلی میں عازمین حج کا تربیتی اجتماع

مسجد ٹیک بغدادی نامپلی میں عازمین حج کا تربیتی اجتماع

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام منتخب عازمین حج کا تربیتی اجتماع اتوار 15 جولائی کو صبح 10-30 بجے دن سے مسجد ٹیک بغدادی نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی جناب محمد مسیح اللہ خاں صدارت کریں گے ۔ اسپیشل آفیسر پروفیسر ایس اے شکور سفر حج کے انتظامات سے متعلق اہم امور پر روشنی ڈالیں گے ۔ مولانا سید قبول بادشاہ شطاری معتمد صدر مجلس علمائے دکن ، جناب جعفر حسین معراج ایم ایل اے نامپلی ، مولانا مفتی سید ضیا الدین نقشبندی ، مولانا حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ امیر امارت اسلامیہ ، مولانا احسن بن محمد الحمومی امام و خطیب شاہی مسجد باغ عامہ ، مولانا شیخ احمد محی الدین شرفی اور جناب سید منیر الدین مختار مخاطب کرینگے ۔ خاتون عازمین کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ اراکین حج کمیٹی نے عازمین سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT