Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / مسجد چیونٹی شاہ کے تحت قبرستان کی اراضی کا تحفظ غریب خاندانوں کو منظورہ پٹہ جات منسوخ

مسجد چیونٹی شاہ کے تحت قبرستان کی اراضی کا تحفظ غریب خاندانوں کو منظورہ پٹہ جات منسوخ

حیدرآباد۔/18ڈسمبر، ( سیاست نیوز) مسجد چیونٹی شاہ کے تحت قبرستان کی اراضی پر غریب خاندانوں کو الاٹ کردہ 16پٹہ جات کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں آر ڈی او کی جانب سے 10 ڈسمبر کو احکامات جاری کئے گئے۔ اس طرح عثمان پورہ میں واقع مسجد چیونٹی شاہ کے تحت 1372 مربع میٹر اوقافی اراضی کا تحفظ کرلیا گیا۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے اس سلسلہ میں ضلع کلکٹر کو ہدایت دی تھی۔ واضح رہے کہ اس اراضی کو غیر اوقافی قرار دیتے ہوئے 23 مئی 2015 کو پٹہ جات جاری کئے گئے تھے۔19افراد نے درخواست داخل کی اور تحصیلدار چارمینار نے جی او ایم ایس 58کے شرائط کے مطابق 16افراد کو پٹے جاری کئے۔ اس مسئلہ پر مسجد کمیٹی نے ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی سے نمائندگی کی تھی۔ انہوں نے قبرستان کی اراضی کا معائنہ کرتے ہوئے ضلع کلکٹر کو فوری پٹہ جات کی منسوخی کی ہدایت دی۔ ریونیو عہدیداروں نے وقف بورڈ کے عہدیداروں کے ساتھ اراضی کا معائنہ کیا اور وقف بورڈ کے ریکارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے اوقافی اراضی ہونے کو ریونیو حکام نے تسلیم کرلیا۔ کلکٹر حیدرآباد نے 3ڈسمبر کو ریونیو ڈیویژنل آفیسر کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے پٹہ جات کی منسوخی کی ہدایت دی جس کے مطابق آر ڈی او نے 10ڈسمبر کو احکامات جاری کئے۔

TOPPOPULARRECENT