Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مسجد کی بے حرمتی کے خلاف اوٹکور میں احتجاج

مسجد کی بے حرمتی کے خلاف اوٹکور میں احتجاج

اوٹکور ۔ 19 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مکتھل مستقر کے جامع مسجد شریف اور مین روڈ پر واقع مسجد کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک وفد جناب محمد منیر احمد فاروقی جنرل سکریٹری کانگریس ، جناب محمد اعجاز احمد نارائن پیٹ ، جناب سرفراز انصاری کانگریس ، ضمیر علی امر چنتہ ، محمد بشیر احمد تاڑترین نے ڈی ایس پی نارائن پیٹ اور سی آئی مکت

اوٹکور ۔ 19 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مکتھل مستقر کے جامع مسجد شریف اور مین روڈ پر واقع مسجد کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک وفد جناب محمد منیر احمد فاروقی جنرل سکریٹری کانگریس ، جناب محمد اعجاز احمد نارائن پیٹ ، جناب سرفراز انصاری کانگریس ، ضمیر علی امر چنتہ ، محمد بشیر احمد تاڑترین نے ڈی ایس پی نارائن پیٹ اور سی آئی مکتھل جناب سرینواسلو سے ملاقات کر کے ایک یادداشت پیش کی اور کہا کہ اکثریتی فرقہ کے ہندو شرپسند عناصر نے مسلمانوں کو ہراساں کر کے مسجد کے پاس پٹاخے چھوڑنے اور اندرون مسجد کے شیشہ توڑنے کی مذموم حرکت کی ۔ ان عناصر کو فوراً گرفتار کر یں تاکہ اشرار کی مزید شرارت نہ ہوسکے ۔ وقفہ وقفہ سے عناصر جو غنڈہ پسند ہیں وہ امن کی فضاء کو مکدر کر کے مسلمانوں کو پریشان کررہے ہیں ۔ ڈی ایس پی اور سی آئی مکتھل نے وفد کو تیقن دیا کہ یقیناً اشرارکو بخشا نہیں جائے گا اور ضروری کارروائی کی جائیں گی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT