Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / مسجد کے امام پر حملہ کے بعد کشیدگی

مسجد کے امام پر حملہ کے بعد کشیدگی

مظفر نگر ۔ 22 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : علاقہ شاہ پور میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب ایک بس میں بعض نوجوانوں نے ایک مسجد کے امام پر حملہ کردیا ۔ ایس پی رورل مسٹر الوک پریہ دیشی نے بتایا کہ مولانا نور محمد کل ایک بس میں شاملی سے شاہ پور جارہے تھے کہ موضع بھاجو کے قریب 6 نوجوان سوار ہوگئے اور ان پر حملہ کرکیجائے وقوع سے فرار ہوگئے ۔ انہوں نے بتایا کہ 6 نامعلوم نوجوانوں کے خلاف ایک کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ حملہ میں زخمی مولانا نور جو کہ کملاپور گاؤں کی مسجد کے امام ہیں ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ۔ دریں اثناء اس واقعہ کے خلاف مقامی مسلمانوں نے شاہ پور پولیس اسٹیشن کے روبرو احتجاج کیا کئی گھنٹوں تک ٹریفک کو جام کردیا ۔ اس واقعہ کے بعد سیکوریٹی کو مزید سخت اور اضافی پولیس جمعیت کو طلب کرلیا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT