Friday , August 17 2018
Home / دنیا / مسجد کے امام کو ہلاک کرنے والوں کی تلاش جاری : پولیس

مسجد کے امام کو ہلاک کرنے والوں کی تلاش جاری : پولیس

ویرولم۔ 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی پولیس ان تین افراد کی تلاش میں ہے جنہوں نے ڈربن کی ایک مسجد میں عبادت کرنے والے کو چاقو گھونپ دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہیکہ حملہ آوروں کا مقصد ہنوز نامعلوم ہے تاہم انتہاء پسند عناصر کے ملوث ہونے سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ یاد رہیکہ تین حملہ آوروں نے مسجد میں نماز ادا کرنے والے ایک مسلمان کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا تھا جو مسجد کے امام بتائے گئے ہیں۔ مذکورہ مسجد بندرگاہی شہر ڈربن کے ویرولم مستقر میں واقع ہے۔ شیعہ مسجد کے امام کو ہلاک کرنے کے بعد حملہ آوروں نے مسجد میں پٹرول بم بھی پھینکا اور فرار ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT