Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسجد کے سامنے عوامی پیشاب خانہ سے تعفن

مسجد کے سامنے عوامی پیشاب خانہ سے تعفن

نمازیوں کو دشواری ‘ارباب مجاز کی عدم توجہ لمحہ فکر
گلبرگہ 9 اگست سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سماجی کارکن مسٹر نعیم خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسجد چوک نزد پوسٹ آفس روضہ گلبرگہ کے بالکل سامنے ایک عوامی پیشاب خانہ عرصہ دراز سے یہاں کے نمازیوں کے لیے مستقل درد سر بنا ہوا ہے۔یہ پیشاب خانہ جس کے متصل لوگ موقع کا فائدہ اٹھا کر کچرا ڈالتے ہیں جس کی بنا پر مسجد کے داخلہ دروازے کے سامنے ہی غلاظت اور تعفن کا وہ عالم ہوتا ہے کہ نمازیوں کو کافی دشواری ہوتی ہے ایسا نہیں ہے کہ اس پیشاب خانہ کی منتقلی کے لیے متعلقہ حکام ،سٹی کارپوریشن کو اور مقامی کارپوریٹر کو مطلع نہیں کیا گیا لیکن افسوس بار بار کی توجہ دہانی کے باوجود سٹی کارپوریشن کمشنر اور مئیر گلبرگہ نے اس پیشاب خانہ کو مسجد کے سامنے سے ہٹائے جانے کے سلسلے میں کسی قسم کا کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔جس کے باعث علاقہ کے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔اب چوں کہ عرس حضرت خواجہ بندہ نواز قریب ہے اور یہاں زائرین کی کثیر تعداد آتی جاتی رہتی ہے اور نمازیوں کی بھی کثرت ہوتی ہے اور چوں کہ اطراف میں قیام گاہیں بھی ہیں جہاں زائرین قیام کرتے ہیں ایسے میں یہ پیشاب خانہ فضا میں بدبو پھیلا نے کا اصل موجب ہے اور یہاں ڈالا جانے والا کچرا لوگوں کے لیے غلاظت کا باعث بنا ہوا ہے۔انھوں نے انتباہ دیا ہے کہ اگر دن سٹی کارپوریشن کے کمشنر اور مئیر گلبرگہ اس پیشاب خانہ اور کچرے دان کو مذکورہ مسجد کے سامنے سے ہٹانے میں ناکام ہوجاتے ہیں تو پھر اہلیان محلہ کے لیے یہ ناگزیر ہو جائے گا کہ وہ آگے بڑھ کر جے سی پی کی مدد سے اس پیشاب خانے او ر کچرے دان کو از خود ہی ہٹا دیں گے اور اس کے بعد کے حالات کی ذمہ داری ان پر عائد نہ ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT