Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / مسجد گٹلہ بیگم پیٹ کی تعمیر نو ۔ مسلمانوں میں مسرت کی لہر

مسجد گٹلہ بیگم پیٹ کی تعمیر نو ۔ مسلمانوں میں مسرت کی لہر

حیدرآباد 6 جنوری (سیاست نیوز) گٹلہ بیگم پیٹ میں تاریخی مسجد عالمگیر کی تعمیر جدید کے سنگ بنیاد کی تقریب میں مقامی مسلمانوں نے اس اوقافی اراضی پر عالیشان مسجد کی تعمیر کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ بڑی تعداد میں موجود مقامی مسلمانوں نے جن میں سیاسی اور مذہبی قائدین بھی شامل تھے ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان کی مساعی پر اظہار تشکر کیا ۔ م

حیدرآباد 6 جنوری (سیاست نیوز) گٹلہ بیگم پیٹ میں تاریخی مسجد عالمگیر کی تعمیر جدید کے سنگ بنیاد کی تقریب میں مقامی مسلمانوں نے اس اوقافی اراضی پر عالیشان مسجد کی تعمیر کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ بڑی تعداد میں موجود مقامی مسلمانوں نے جن میں سیاسی اور مذہبی قائدین بھی شامل تھے ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان کی مساعی پر اظہار تشکر کیا ۔ مسجد کمیٹی اور عیدگاہ کمیٹی سے وابستہ افراد نے مسجد کی تعمیر نو کے سلسلہ میں جناب زاہد علی خان کی خصوصی دلچسپی اور دبئی میں مقیم این آر آئی جناب احمد نواز خان کے گرانقدر عطیے کی ستائش کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ علاقہ میں ایک عالیشان مسجد کی تعمیر سے اطراف و اکناف کے مسلمانوں کے علاوہ ہائی ٹیک سٹی میں ملازمت کرنے والے نوجوانوں کے دیرینہ مطالبہ کی تکمیل ہوگی۔ مقامی افراد نے مسجد کے ساتھ ساتھ ایک دینی مدرسے اور اسلامک سنٹر سے متعلق جناب زاہد علی خان کی تجویز کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ۔ مقامی مسلمانوں نے گٹلہ بیگم پیٹ کی تاریخی مسجد کے تحفظ

اور اطراف و اکناف کی اوقافی اراضیات کی صیانت کے سلسلہ میں روزنامہ سیاست کی مساعی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جناب زاہد علی خان کی خصوصی دلچسپی کا نتیجہ ہے کہ آج مسجد عالمگیر کی تعمیر نو کے کام کا آغاز ہورہا ہے۔ مقامی افراد نے جناب زاہد علی خان کو یقین دلایا کہ وہ متحدہ طور پر اور باہمی اتفاق رائے سے مسجد کے تعمیری کام کی عاجلانہ تکمیل میں مکمل تعاون کریں گے ۔ جناب زاہد علی خان کو مسجد کے پلان اور اطراف کی اوقافی اراضی کا معائنہ کرایاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 20 برسوں سے اوقافی اراضی کے تحفط کی مساعی کی جارہی ہے جسے جناب زاہد علی خان کی مکمل تائید حاصل رہی۔ مقامی مسلمانوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ جناب زاہد علی خان ٹی آر ایس حکومت اور بالخصوص چیف منسٹر و ڈپٹی چیف منسٹر سے موثر نمائندگی کے ذریعہ گٹلہ بیگم پیٹ کی ساری اوقافی اراضی کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ ایڈیٹر سیاست نے ملاقات کے دوران مقامی افراد کو مشورہ دیا کہ وہ اوقافی اراضی کے تحفظ اور عالیشان مسجد کی تعمیر کے سلسلہ میں مکمل اتحاد کا ثبوت دیں تا کہ کسی بھی اختلاف کی صورت میں ناجائز قابضین کو فائدہ پہنچنے نہ پائے ۔ مسجد کی تعمیر نو کے سنگ بنیاد کے بعد جناب محمود علی ، جناب زاہد علی خان اور دیگر نمائندہ مسلم شخصیتوں نے مسجد عالمگیر میں نماز عصر با جماعت ادا کی ۔ مقامی مسلمانو ںنے اسپیشل آفیسر وقف بورڈ جناب جلال الدین اکبر سے بھی اظہار تشکر کیا۔

TOPPOPULARRECENT