مسروقہ ریوالور برآمد، 5راؤنڈ فائر کئے جانے کا انکشاف

حیدرآباد۔/21جنوری، ( سیاست نیوز) پولیس کیلئے مسروقہ .22 ریوالور کی دستیابی اُلجھن کا باعث بن گئی ہے۔ ڈی سی پی ساؤتھ زون مسٹر ستیہ نارائنا نے آج ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ نادر اشیاء میں شمار کی جانے والی ریوالور دبیر پورہ میںبرآمد ہوئی اور سرقہ میں ملوث گرفتار افراد کو انہوں نے میڈیا کے روبرو پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 31ڈسمبر کو

حیدرآباد۔/21جنوری، ( سیاست نیوز) پولیس کیلئے مسروقہ .22 ریوالور کی دستیابی اُلجھن کا باعث بن گئی ہے۔ ڈی سی پی ساؤتھ زون مسٹر ستیہ نارائنا نے آج ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ نادر اشیاء میں شمار کی جانے والی ریوالور دبیر پورہ میںبرآمد ہوئی اور سرقہ میں ملوث گرفتار افراد کو انہوں نے میڈیا کے روبرو پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 31ڈسمبر کو دبیر پورہ میں واقع ایک مکان میں سرقہ کی واردات پیش آئی تھی اور مرزا عبداللہ بیگ نے نادر ریوالور کے سرقہ کی شکایت درج کرائی تاہم اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ اس ریوالور سے 5راؤنڈ فائر بھی کئے گئے۔ پولیس نے اس واقعہ کے سلسلہ میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان کے پاس سے مسروقہ مال برآمد کرلیا۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ ٹولی کا اصل سرغنہ ہنوز مفرور ہے اور اسے گرفتار کرنے پر ہی پتہ چل سکتا ہے کہ پانچ راؤنڈ فائر کس مقام پر کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ یہ مسروقہ ریوالور سابق رکن قانون ساز کونسل حفیظ یوسف کے فرزند کی لائسنس یافتہ بتائی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT