مسروقہ زیورات پر قرض حاصل کرنے والا سارق گرفتار

حیدرآباد /24 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) مسروقہ طلائی زیورات پر قرض حاصل کرنے والے ایک عادی سارق کو راجندر نگر پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ تلاشی مہم کے دوران مشتبہ نقل و حرکت کی صورت میں اس سارق کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس کے مطابق 28 سالہ ویکٹری وینکٹیش جو پیشہ سے کارپینٹر ہے ۔ واجپائی نگر چنتل قطب اللہ پور علاقہ کا ساکن ہے ۔ راجن

حیدرآباد /24 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) مسروقہ طلائی زیورات پر قرض حاصل کرنے والے ایک عادی سارق کو راجندر نگر پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ تلاشی مہم کے دوران مشتبہ نقل و حرکت کی صورت میں اس سارق کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس کے مطابق 28 سالہ ویکٹری وینکٹیش جو پیشہ سے کارپینٹر ہے ۔ واجپائی نگر چنتل قطب اللہ پور علاقہ کا ساکن ہے ۔ راجندر نگر پولیس گذشتہ روز بنڈلہ گوڑہ کے علاقہ میں گاڑیوں کی تلاشی میں مصروف تھی کہ ویکٹری وینکٹیش اس علاقہ سے گذر رہا تھا ۔ پولیس نے اس کی نقل و حرکت پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے اس سے پوچھ تاچھ کی اور اس دوران اس نے اپنے جرم کو قبول کیا کہ اس نے راجندر نگر اور نلہ کنٹہ علاقہ میں 5 مکانات میں سرقہ کیا اور 2 موٹر سائیکلوں کو چرایا تھا ۔ پولیس نے دو گاڑیوں کے ساتھ 25 تولہ طلائی زیورات کو ضبطکرلیا ۔ ویکٹری وینکٹیش مسروقہ سونے کے زیورات کو نامور فینانس کمپنیوں میں رہن رکھتے ہوئے قرض لیا کرتا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT