Wednesday , January 17 2018
Home / جرائم و حادثات / مسروقہ لاریوں کو فروخت کرنے والے چار ڈرائیور گرفتار

مسروقہ لاریوں کو فروخت کرنے والے چار ڈرائیور گرفتار

حیدرآباد۔/15مئی، ( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے چار لاری ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا جو مسروقہ لاریوں کو فروخت کررہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ36سالہ محمد رحمن آصف الدین، 30سالہ آر نرسنگ، 40سالہ چندرا سین سنگھ، 30سالہ ایوب خان اور افسر ممبئی، امراوتی، ناگپور، چندرا پور اور ممبئی مہاراشٹرا سے مسروقہ لاریوں کو حیدرآباد منتقل کرکے انہیں فروخت کررہے تھے۔ تفتیش کے دوران گرفتار ملزمین نے یہ انکشاف کیا کہ اب تک 30مسروقہ لاریوں کو توڑ کر اسکراپ میں فروخت کیا جاچکا ہے۔ ٹاسک فورس نے گرفتار ملزمین کو تھالوجہ پولیس نوی ممبئی کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT