Friday , August 17 2018
Home / جرائم و حادثات / خطرناک ٹولی کے 3 ارکان گرفتار مسروقہ مال برآمد

خطرناک ٹولی کے 3 ارکان گرفتار مسروقہ مال برآمد

حیدرآباد 20 نومبر (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے خطرناک پاڑدی ٹولی سے تعلق رکھنے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیااور اُن کے قبضہ سے 325 گرام مسروقہ طلائی زیورات اور دیگر اشیاء برآمد کرلئے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس مسٹر رادھا کرشن راؤ نے بتایا کہ اِس ٹولی کا سرغنہ 30 سالہ پرشورام چوکلا متوطن ضلع گلبرگہ کرناٹک ہے، وہ اپنے دو ساتھیوں موہن کاڑے اور ناگیش پوار کی مدد سے دونوں شہروں میں سرقہ کی سنگین وارداتیں انجام دیتے ہوئے طلائی زیورات اور قیمتی اشیاء کا سرقہ کرلیا کرتے تھے۔ اُنھوں نے کہاکہ ترملگیری، بوئن پلی، ابراہیم پٹنم اور دیگر علاقوں میں سرقہ کی سنگین وارداتیں انجام دی تھیں اور وہ پولیس کو مطلوب تھے۔ پولیس نے بتایا کہ ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے مذکورہ افراد کو شبہ کی بنیاد پر سکندرآباد پورٹ مارکٹ سے حراست میں لے لیا اور اُن کے قبضہ سے مسروقہ طلائی زیورات، موبائیل فون اور نقد رقم برآمد کرتے ہوئے پولیس ترملگیری کے حوالہ کردیا۔

TOPPOPULARRECENT