Thursday , April 26 2018
Home / جرائم و حادثات / مسروقہ مال فروخت کے دوران سارقین گرفتار

مسروقہ مال فروخت کے دوران سارقین گرفتار

حیدرآباد /22 جنوری ( سیاست نیوز ) میرپیٹ پولیس نے بدنام زمانہ دو عادی سارقین کو گرفتار کرلیا ۔ یہ بات جوائنٹ کمشنر آف پولیس رچہ کنڈہ مسٹر ترون جوشی نے بتائی ۔ انہوں نے آج یہاں ایل بی نگر کیمپ آفس میں ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کیا اور بتایا کہ 21 سالہ امر راج کمار ریڈی ساکن پریم نگر عنبرپیٹ اور 20 سالہ سنتوش ساکن نلگنڈہ کو گرفتار کرلیا گیا ۔ یہ سارقین اس وقت پولیس کے ہاتھوں حراست میں لے گئے جب مسروقہ سامان کو فروخت کرنے کی کوشش میں تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس میرپیٹ نے ان کے قبضہ سے 10 لاکھ 50 ہزار مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا جس میں موٹر سائیکل طلائی چاندی کے زیورات پائے جاتے ہیں ۔ سال 2010 سے یہ دو رکنی ٹولی سرگرم تھی ۔ جس نے حیات نگر ، میرپیٹ اور ونستھلی پورم علاقہ میں کافی سرگرم تھی۔ پولیس میرپیٹ ان کی دیگر حدود میں مجرمانہ سرگرمیوں کے متعلق تحقیقات کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT