Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / مسروقہ گاڑیوں کا پتہ چلانے نیا اپلی کیشن متعارف

مسروقہ گاڑیوں کا پتہ چلانے نیا اپلی کیشن متعارف

حیدرآباد۔29 اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ پولیس نے ایک ایسا اپلی کیشن متعارف کیا ہے جس کے ذریعہ پولیس عہدیداروں کو مسروقہ ؍ لاپتہ گاڑیوں کا پتہ چلانے میں مدد ملے گی۔اس اپلی کیشن کو متعارف کرتے ہوئے کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر ایم مہیندر ریڈی نے بتایا کہ یہ اپلی کیشن تلنگانہ ریاستی پولیس کے تمام عہدیداروں کو ایس آئی رینک تک فراہم کیا جا

حیدرآباد۔29 اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ پولیس نے ایک ایسا اپلی کیشن متعارف کیا ہے جس کے ذریعہ پولیس عہدیداروں کو مسروقہ ؍ لاپتہ گاڑیوں کا پتہ چلانے میں مدد ملے گی۔اس اپلی کیشن کو متعارف کرتے ہوئے کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر ایم مہیندر ریڈی نے بتایا کہ یہ اپلی کیشن تلنگانہ ریاستی پولیس کے تمام عہدیداروں کو ایس آئی رینک تک فراہم کیا جائے گا جن میں لا اینڈ آرڈر، کرائم، ٹریفک پولیس بھی شامل ہے۔ معمول کی تلاشی کے دوران یہ آفیسرس مذکورہ اپلی کیشن کے ذریعہ گاڑی کا نمبر ؍ انجن نمبر ؍ چیسی نمبر کی انٹری کریں گے جس سے یہ پتہ چل جائے گا کہ متعلقہ گاڑی مسروقہ یا لاپتہ ہے یا نہیں۔ اس وقت یہ اپلی کیشن صرف اینڈرائیڈ پلیٹ فارم پر کارکرد ہے اور عنقریب اسے آئی او ایس اپلی کیشن سے بھی مربوط کرنے کا کام جاری ہے۔ مذکورہ موبائیل اپلی کیشن کو دو اختیارات رہیں گے جس میں پہلے اختیار کے تحت سرچ آپشن کے ذریعہ پولیس عہدیدار مشتبہ گاڑی کی تفصیلات فوری طور پر حاصل کرسکتا ہے جبکہ دوسرے اختیار کے تحت پولیس عہدیدار راست طور پر مسروقہ ؍ لاوارث گاڑیوں کی تفصیلات اپ ڈیٹ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مسروقہ یا لاوارث گاڑیوںکی تفصیلات بروقت موبائیل اپلی کیشن کے ذریعہ اپ ڈیٹ کرتے ہوئے سارقین کو گرفتار کرنے میں مدد ملے گی۔ مسٹر مہیندر ریڈی نے بتایا کہ تلاشی مہم کے دوران پولیس عہدیداروں کے لئے یہ نیا موبائیل اپلی کیشن کارآمد ثابت ہوگا کیونکہ گاڑیوں سے متعلق تفصیلات فوری طور پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT