مسز کے کویتا کی دورہ لندن سے واپسی

شمس آباد ایرپورٹ پر کارکنوں کا پرتپاک استقبال

شمس آباد ایرپورٹ پر کارکنوں کا پرتپاک استقبال
حیدرآباد۔14نومبر(سیاست نیوز) لندن کے مصروف ترین دورے کے بعد حیدرآباد واپسی پر رکن پارلیمنٹ نظام آباد وصدر تلنگانہ جاگرتی شریمتی کویتا کلواکنتالا کا شمس آباد آئیر پورٹ کا والہانہ استقبال کیاگیا۔ ضلع نظام آباد کے ٹی آر ایس ارکان اسمبلی باجی ریڈی گوردھن‘پرشانت ریڈی‘ مکیش گپتا کے علاوہ میئر نظام آباد اکولہ سجاتا ‘ ٹی آر ایس اسٹیٹ جنرل سکریٹریز میرعنایت علی باقری‘ محترمہ شاہین افروز اور مذہبی رہنمائوں کے وفد نے شریمتی کویتا کلواکنتالا کا استقبال کیا۔ تلنگانہ جاگرتی کے سینکڑوں کارکن بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے لندن میں تلنگانہ جاگرتی کی جانب سے منعقد تقریب کی تفصیلا ت سے واقف کروایا اور کہاکہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل سے نہ صرف تلنگانہ کی چار کروڑ عوام خوش ہے بلکہ بیرونی ممالک بالخصوص لند ن میں مقیم تلنگانہ کے این آر آئیز بھی علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل پر کافی خوش ہیں اور نئی حکومت سے لندن کے این آر آئیز کو کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ متحدہ ریاست آندھرا پردیش میں ناانصافی کے سبب تلنگانہ کے قابل نوجوان بیرونی ممالک میں تعلیم حاصل کرکے ملازمت کے حصول میںکوشاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل اور نئی ریاست میں ٹی آر ایس پارٹی کے اقتدار میںانے کے بعد سے غیر مقیم ہندوستانیوں کی امیدوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے بیرونی سرمایہ کاری کے متعلق بھی تلنگانہ کے نوجوانوں میں مثبت سونچ کے متعلق بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ لندن میںمقیم ہندوستانی بالخصوص تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان اپنی ریاست میںسرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے ریاستی حکومت کی اس جانب توجہہ دہانی کو بھی یقینی بنانے کا اس موقع پروعدہ کیا۔ انہوں نے جاریہ اسمبلی بجٹ اجلاس میں حکومت اور ٹی آر یس پارٹی قائدین کے متعلق بے بنیاد باتیں کرنے والوں کو علیحدہ تلنگانہ مخالفین کا آلہ کار قراردیا۔

TOPPOPULARRECENT