Monday , December 11 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسعودیہ عربی ہائی اسکول ادونی کے ڈی محمد صدیق نئے صدر مدرس مقرر

مسعودیہ عربی ہائی اسکول ادونی کے ڈی محمد صدیق نئے صدر مدرس مقرر

ادونی۔/19اکٹوبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ادونی شہر کی مشہور مسعودیہ عربی ہائی اسکول میں آج چار اساتذہ کو حکومت کی جانب سے پروموشنس آرڈرس جاری کئے گئے۔اس موقع پر اسکول میں ایک تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔جس کے صدارت اسکول کرسپانڈنٹ آر محمد صلاح الدین نے کی۔اس موقع پر صلاح الدین نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے مسعودیہ عربی ہائی اسکول کے چار اساتذہ کو پروموشنس دئے گئے ہیں۔ جس میں ڈی ، محمد صدیق کو ( ایس اے اردو ) سے صدر مدرس مقرر کیا ہے۔ یہ صدر مدرس کا عہدہ کئی سالوں سے زیرالتواء رہا۔ درمیان میں کسی نہ کسی اساتذہ کو انچارچ دیا جاتا رہا۔بقیہ دوسرے اساتذہ ایل عبدالرحیم کو (ایس جی ٹی ) سے ایس اے ( ایس ایس ) ، سید مخدوم قادری صاحب کو گریڈ IIعربی پنڈت سے گریڈ I عربی پنڈت،اور آر ، انصر باشاہ ( لائبری ریکارڈ اسسٹنٹ ) سے جونیر اسسٹنٹ کو پروموشن دیا گیاہے۔اس موقع پر تمام اسکولی اساتذہ نے انھیں مبارکباد دی۔ڈی ای او طاہرہ سلطانہ نے یہ احکامات جاری کئے۔ اور کرسپانڈنٹ مسعودی عربی ہائی اسکول، آر محمد صلاح الدین کے ہاتھوں اس کی تقسیم عمل میں آئی۔ قبل از پروگرام کا آغاز قرأ ت کلام پاک اور نعت شریف سے ہوا۔اس موقع پر فیاض احمد، سید محبوب پیر ، محمد صبغت اللہ،سید عظمت پیر، سید مجیب ، ایچ عارف، سید فیاض،غوثیہ ، مختار بی، طاہرہ بانو، عرشیہ بی وغیرہ شریک رہے۔

TOPPOPULARRECENT