Sunday , February 25 2018
Home / دنیا / مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے امریکہ کا اصرار

مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے امریکہ کا اصرار

واشنگٹن۔ 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں موجود جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر ایک انتہائی خراب شخصیت کا نام ہے جسے عالمی دہشت گرد قرار دینے میں بالکل تاخیر نہیں کرنی چاہئے۔ امریکہ نے آج یہ بات اس وقت کہی جب چین نے اقوام متحدہ میں مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی کوشش کو ناکام کردیا۔ گزشتہ ہفتہ چین نے چوتھی بار امریکہ، فرانس اور برطانیہ کی جانب سے پیش کی جانے والی تجویز کو ہلاک کردیا جس کے لئے چین نے یہ استدلال پیش کیا کہ سلامتی کونسل کی القاعدہ پر تحدیدات عائد کرنے والی کمیٹی کے ارکان کے پاس اس تعلق سے رائے شماری کا فقدان ہے۔ مسعود اظہر ہی جیش محمد کے بانی ہیں اور یہ پہلے ہی سے اقوام متحدہ کی جانب سے ممنوعہ دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی خاتون ترجمان ہیتھ نوریٹ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران چین کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم یہ جانتے ہیں کہ مسعود اظہر ایک انتہائی خراب شخصیت کا نام ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اس کا نام بھی اسی فہرست میں شامل ہوجائے۔

TOPPOPULARRECENT