Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / مسعود اظہر کی گرفتاری کی اطلاع ‘ میڈیا پر ڈگ وجئے کی تنقید

مسعود اظہر کی گرفتاری کی اطلاع ‘ میڈیا پر ڈگ وجئے کی تنقید

نئی دہلی 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں جئیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کی گرفتاری سے متعلق اطلاعات نشر کئے جانے پر کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے میڈیا کے بعض گوشوں کو نشانہ بنایا ہے ۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹر پر کہا کہ ’ سادہ لوح ‘ ہندوستانی میڈیا نے کسی بھی سرکاری ایجنسی سے کوئی توثیق کئے بغیر یہ خبر نشر کی تھی ۔ میڈیا کیلئے کسی بھی خبر کی سچائی سے زیادہ بریکنگ نیوز اہمیت کی حامل ہے ۔ اپنے بلاگ پر ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ انہیں ذرائع ابلاغ کے دوستوں نے بتایا کہ وزارت خارجہ اور حکومت ہند کی جانب سے اظہر مسعود کی گرفتاری کی اطلاع کا افشا کیا جا رہا ہے ۔ اس ساری کوشش میں وزیر اعظم اور مشیر قومی سلامتی کو فائدہ ہوا ہے ؟ ۔ انہوں نے کہا کہ مسعود اظہر کی گرفتاری کی کہانی کس نے رچی تھی ؟ ۔ یہ خبر کیا پاکستانی ایجنسیوں نے رچی تھی یا پھر ہندوستانی ایجنسیوں نے ؟ ۔ واضح رہے کہ پہلے کہا گیا تھا کہ پٹھان کوٹ حملوں کے کیس میں مسعود اظہر کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم بعد میں اس کی توثیق نہیں ہوسکی ۔

TOPPOPULARRECENT