Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / مسعود مدنی کو ضمانت

مسعود مدنی کو ضمانت

الہ آباد ، 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) الہ آباد ہائی کورٹ نے دیوبند کے عالم مسعود مدنی کو ایک ریپ کیس میں ضمانت عطا کردی ہے۔ جسٹس اروند کمار ترپاٹھی نے گزشتہ روز حکمنامہ جاری کرتے ہوئے مسعود مدنی کی ضمانت عرضی قبول کرلی، جنھیں ہریانہ کے ضلع جند کی متوطن خاتون کی شکایت پر اِس سال مارچ میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ مغربی اترپردیش میں ضلع سہارنپور کے دیوبند پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر میں شکایت کنندہ نے دعویٰ کیا کہ وہ اولاد سے محرومی کی بناء مسعود مدنی سے ’’روحانی معالج‘‘ کی حیثیت سے اُن کی ساکھ سے متاثر ہوکر ملی تھی۔ انھوں نے اسے خصوصی روحانی علاج کیلئے دیوبند میں اپنے مکان آنے کیلئے کہا اور جب وہ وہاں گئی تو اس کی عصمت ریزی کی۔ مسعود مدنی ، صدر جمعیۃ علماء ہند اور سابق رکن راجیہ سبھا مولانا محمود مدنی کے برادر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT