Friday , May 25 2018
Home / ہندوستان / مسلح افواج کا کوئی سیاسی رول نہیں حکومت کا بیان

مسلح افواج کا کوئی سیاسی رول نہیں حکومت کا بیان

نئی دہلی ۔ 7 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام) مسلح افواج ’’غیرسیاسی ‘‘ ہیں ، حکومت نے آج لوک سبھا میں یہ ادعا کیاجبکہ چند ہفتے قبل فوجی سربراہ بپن راوت کے اس تبصرے پر تنازعہ پیدا ہوا تھا کہ آسام میں بی جے پی سے کہیں تیز تر انداز میں اے آئی یو ڈی ایف کا اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے ۔ پارلیمنٹ میں ایک سوال کے تحریری جواب میں مملکتی وزیر (دفاع) سبھاش بھامبرے نے کہا کہ ہندوستانی مسلح افواج کا کوئی سیاسی رول نہیں ۔ بی جے پی ایم پیز منوج رجوریااور راگھو لاکھن پال نے اس ضمن میں سوال کیا تھا ۔

راجوری میں ایل او سی کے پاس پاکستانی دستوں کی شلباری
جموں پاکستانی دستوں نے آج اضلاع راجوری اور جموں میں لائن آف کنٹرول کے پاس کے علاقوں میں شلباری کی جس پر انڈین آرمی نے جوابی کارروائی کی ۔ ترجمان دفاع نے کہاکہ پاکستان آرمی نے ایل او سی کے پاس سندربنی سیکٹر میں 10:30 بجے دن سے چھوٹے اسلحہ ، خودکار ہتھیاروں اور موٹار کے ذریعہ بلا اشتعال اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ ترجمان کے مطابق آرمی نے موثر جواب دیا ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی دستوں نے ضلع جموں کے دیگر علاقوں میں بھی سیزفائر کی خلاف ورزی کی۔

TOPPOPULARRECENT