Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / مسلح افواج کے سرکردہ کمانڈرس کے ساتھ مودی کی مجوزہ کانفرنس

مسلح افواج کے سرکردہ کمانڈرس کے ساتھ مودی کی مجوزہ کانفرنس

نئی دہلی ۔ 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی جنگ بندی کی خلاف ورزی اور چین کی سرحد پر رونما واقعات کے پس منظر میں مسلح افواج کے سربراہان کی کانفرنس جمعہ کو منعقد ہورہی ہے جس سے وزیراعظم نریندر مودی خطاب کریں گے۔ تمام تینوں خدمات کے سرکردہ کمانڈرس سے مودی کا یہ پہلا خطاب ہوگا، جس میں توقع ہیکہ وہ جاریہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل واضح کریں گے۔ وزارت دفاع کے عہدیداروں نے بتایا کہ پاکستانی سرحد اور لائن آف کنٹرول کے علاوہ چین کی سرحد کی صورتحال زیربحث آئے گی۔ اس کانفرنس میں قومی سلامتی مشیر بھی شرکت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT