Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / مسلح گروپس کے 29 ارکان بم دھماکے میں ہلاک

مسلح گروپس کے 29 ارکان بم دھماکے میں ہلاک

کابل۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے ایک عہدیدار نے کہا کہ شمالی صوبہ قندوز میں بم حملے سے کم از کم غیرقانونی مسلح گروپس کے 29 ارکان بشمول اس کے 4 قائدین ہلاک ہوگئے۔ عبدالودود واحدی نے جو صوبائی گورنر کے ترجمان ہیں، کل دیر گئے بم حملہ کیا گیا جس کا نشانہ مجرمانہ گروپس کا ایک اجتماع تھا جو ماضی میں قومی فوج اور طالبان شورش پسندوں دونوں کے خلاف جنگ کرچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر 3 افراد بھی ضلع خان آباد میں اس بم حملے سے زخمی ہوگئے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہدی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ طالبان نے ملک گیر سطح پر اپنے حملوں میں شدت پیدا کردی ہے جبکہ گزشتہ سال کے اواخر میں امریکہ اور ناٹو افواج ملک کا تخلیہ کرچکی ہیں اور اپنے تربیتی پروگرام بھی ترک کرچکی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT