Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / ’مسلسل ایک ہی سوال ، میرا جواب تبدیل نہیں کرسکتا‘

’مسلسل ایک ہی سوال ، میرا جواب تبدیل نہیں کرسکتا‘

’  اگر کوئی پوچھے کہ آپ کا نام کیا ہے ، تو میں ہر وقت ایم ایس دھونی ہی کہوں گا ،

ریٹائرڈمنٹ کے بارے میں
قیاس آرائیوں پر ٹی ۔ 20 کپتان کی برہمی

کولکتہ۔ 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) محدود اوورس کے کرکٹ کے ہندوستانی کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے اپنی سبکدوشی سے متعلق گشت کرنے والی لامتناہی قیاس آرائیوں اور سوالات پر برہمی و بیزارگی کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ اس ضمن میں ہر مقام پر کیا جانے والا ایک ہی سوال ان کے منصوبہ کو تبدیل نہیں کرسکتا اور وہ ’ایک قابل لحاظ عرصہ تک اپنا کھیل جاری رکھیں گے۔ دھونی نے ایشیا کپ ٹی۔20 میں حصہ لینے کیلئے اپنی ٹیم کی روانگی کے موقع پر یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایک ماہ یا 15 دن قبل اگر میں نے کچھ کہا تھا تو یہ جواب اس عرصہ میں تبدیل نہیں ہوسکتا، اس بات سے قطع نظر کہ مجھ سے کہاں سوال کیا گیا تھا، میرا وہی جواب بدستور برقرار رہے گا۔ یہ بالکل سیدھی اور سمجھ میں آنے والی بات ہے جیسے اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ آپ کا نام کیا ہے، اور میں یہ کہوں گا کہ ایم ایس دھونی ہے تو یہ جواب ہمیشہ کیلئے برقرار رہے گا۔ اس طرح میں قابل لحاظ وقت تک اسی شعبہ میں کھیلتا رہوں گا تاوقتیکہ مجھے کوئی نیا فارمیٹ نہیں دیا جاتا‘‘۔ 34 سالہ دھونی نے جمعہ کو یہ واضح کردیا تھا کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ سے عنقریب سبکدوش نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں یہ بات عام ہے کہ جب کبھی کچھ ہوتا ہے تو سوالات اٹھائے جاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT