Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / مسلسل کرکٹ کھیلنے سے عامر زخمی ہوئے:بولنگ کوچ

مسلسل کرکٹ کھیلنے سے عامر زخمی ہوئے:بولنگ کوچ

دبئی۔9 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ اگرپاکستانی ٹیم میں یاسر شاہ کے علاوہ کوئی دوسرا معیاری اسپنر ہوتا تو اسے ضرور ٹیم میں شامل کیا جاتا۔ پاکستان نے اپنی حکمت عملی کے تحت ٹیم کو میدان میں اتارا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہامحمد عامر کی ناقص کارکردگی کی وجہ بیک وقت تینوں طرز کی کرکٹ میںکھیلنا ہے۔ انھوں نے نئی گیند کے ساتھ بہت اچھی بولنگ کی لیکن بدقسمتی سے انھیں صرف ایک وکٹ مل سکی۔علاوہ ازیں ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے بھی کہا کہ بہت زیادہ کرکٹ کھلانے سے عامر زخمی ہوئے ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT