Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / مسلمانوں سے شیوسینا کی معذرت خواہی

مسلمانوں سے شیوسینا کی معذرت خواہی

پھگواڑہ میں آئندہ مذہبی جذبات کو ٹھیس نہ پہنچانے کا وعدہ
پھگواڑہ 4 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے پھگواڑہ میں شیوسینکوں اور مسلمانوں کے مابین جھڑپ کے تقریباً دو ہفتے بعد کل سمجھوتہ ہوگیا ہے۔ شیوسینا نے مسلمانوں پر حملہ کے لئے تحریری معذرت خواہی کی۔ پھگواڑہ کی مقامی مسلم کمیٹی نے امن، ہم آہنگی اور بھائی چارگی برقراری کے مقصد سے سمجھوتہ کے لئے پیشرفت کی تھی۔ شیوسینا قائدین ابتداء میں معذرت خواہی سے پس و پیش کررہے تھے لیکن اُنھوں نے پھگواڑہ پولیس اور سکھ و دلت تنظیموں کے کارکنوں کی موجودگی میں مسلمانوں سے معذرت خواہی کی۔ اُنھوں نے کہاکہ 20 تا 22 جولائی کو امرناتھ یاتریوں پر حملہ کے واقعہ کے بعد احتجاج کے دوران ہم نے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو جو ٹھیس پہنچائی اُس غلطی پرمعذرت خواہ ہیں۔ ہم نے مسلمانوں پر سنگباری، اُن کی دوکانوں کو نقصان پہنچایا۔ اُنھوں نے یقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں ایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا جائے گا اور ایسا احتجاج بھی نہیں ہوگا جس سے مسلمان یا کسی طبقہ کے مذہبی جذبات مجروح ہوں۔ واضح رہے کہ 22 جولائی جمعہ کو اُس وقت تشدد پھوٹ پڑا جب شیوسینا کارکن ایک مسجد کے باہر جمع ہوئے اور نماز کی ادائیگی کے بعد باہر نکلنے والوں کو حملہ کا نشانہ بنایا۔

TOPPOPULARRECENT