Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / مسلمانوں میں اُلجھن : مسلم مہیلا آندولن

مسلمانوں میں اُلجھن : مسلم مہیلا آندولن

نئی دہلی ۔22 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ صرف مسلمانوں میں اُلجھن پیدا کررہا ہے ، آج سپریم کورٹ میں تازہ حلفنامہ داخل کرنے پر ہر خاتون کا یہی ردعمل رہے گا جو طلاق ثلاثہ کی مخالفت کررہی ہو۔ بھارتیہ مسلم مہیلا آندولن نے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اس موقف پر نکتہ چینی کی کہ طلاق ثلاثہ دینے والوں کا سماجی بائیکاٹ کیا جائے گا اور کہا کہ اس طرح کا مشورہ کافی نہیں ۔ مسلم پرسنل لاء بورڈ کو یہ اختیار ہی نہیں ہے کہ وہ قاضیوں کو خصوصی نوٹ جاری کرے یا نکاح کے وقت دلہے کو اس طرح کامشورہ دے۔ آندولن کی وکیل فرح فیض نے کہا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ صرف مسلمانوں میں اُلجھن پیدا کررہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT