Friday , December 15 2017
Home / دنیا / مسلمانوں نے عیسائیوں کو بچایا

مسلمانوں نے عیسائیوں کو بچایا

نیروبی ۔ 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کینیا میں ایک بس پر سفر کے دوران عینی شاہدین کے مطابق شدت پسندوں کے حملے کے دوران مسلمان افراد نے مذہبی بنیاد پر گروہوں میں تقسیم ہونے سے انکار کر کے عیسائی افراد کو بچا لیا۔ کینیا کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی گورنر کا کہنا تھا کہ انھوں نے شدت پسندوں سے کہا کہ ’ان سب کو ایک ساتھ ماردیں یا پھر سب کو چھوڑ دیں۔‘ صومالی سرحد پر شمال مشرقی موضع ال واک کے نزدیک حملے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ صومالیہ میں سرگرم شدت پسند الشباب گروہ نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ یہ گروہ کینیا کے شمال مشرقی علاقوں میں اکثر حملے کرتا رہتا ہے۔بس کینیا کے دارالحکومت نیروبی سے مندیرا شہر جا رہی تھی۔ جاریہ سال اپریل میں گریسا یونی ورسٹی پر حملے میں الشباب نے 148 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق حملے کے دوران شدت پسندوں نے عیسائی افراد کو الگ کر کے ہلاک کیا تھا جبکہ مسلمانوں کو چھوڑ دیا گیا تھا۔ گذشتہ سال الشباب نے مندیرا کے نزدیک بس پر حملہ کرکے 28 غیرمسلم افراد کو کرسمس کی چھٹیوں میں نیروبی جاتے ہوئے ہلاک کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT