Tuesday , December 11 2018

مسلمانوں پر آدھی رات کے دھاوے کی قیادت کرنے والے پولیس ملازمین کی معطلی کا مطالبہ

تھانے 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) سماجوادی پارٹی قائد ابو عاصم اعظمی نے اُن ملازمین پولیس کی معطلی کامطالبہ کیا جنہوں نے مبینہ طور پر مسلم غالب آبادی والے علاقہ مندرا کے راشد کمپاونڈ پر آدھی رات کے دھاوے کی قیادت کی تھی اور کہا کہ وہ کل اس مسئلہ پر چیف منسٹر پرتھوی راج چاوان کا گھیراؤ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جس انداز میں پولیس نے بے قصور

تھانے 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) سماجوادی پارٹی قائد ابو عاصم اعظمی نے اُن ملازمین پولیس کی معطلی کامطالبہ کیا جنہوں نے مبینہ طور پر مسلم غالب آبادی والے علاقہ مندرا کے راشد کمپاونڈ پر آدھی رات کے دھاوے کی قیادت کی تھی اور کہا کہ وہ کل اس مسئلہ پر چیف منسٹر پرتھوی راج چاوان کا گھیراؤ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جس انداز میں پولیس نے بے قصور افراد کو ہراساں کیا ہے اور راشد کمپاونڈ کے قانون کے پابند شہریوں پر آدھی رات کے وقت دھاوا کیا ہے انہیں کھینچتے ہوئے پولیس اسٹیشن لے گئے ہیں جیسے کہ وہ مجرمین تھے،معطل کئے جانے چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی یہ زبردستی غیر ضروری تھی۔اعظمی ریاستی سماجوادی پارٹی کے صدر ہیں۔انہوں نے کہا کہ تلاش کارروائی کا یہ طریقہ نہیں ہوتا۔ پولیس نے بعض مکانوں کے دروازے بھی توڑ دیئے اور دہشت پھیلائی تھی۔

TOPPOPULARRECENT